• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے بلائنڈ میچ میں شکست دیدی

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے بلائنڈ کرکٹ میچ 249 رنز سے جیت لیا۔

کراچی میں ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ بلائنڈ کے خلاف پاکستان بلائنڈ نے مقررہ 40 اوورزمیں 4 وکٹ پر473 رنزبنائے۔

3بیٹرز نے سنچری اسکور کی، محمد سلمان 132،احتشام الحق 122 اور شاہ زیب حیدر 118رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں جنوبی افریقاکی ٹیم 38اعشاریہ4 اوورز میں 224 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، لوانڈے بڈلہ 44 اور بھولی بڈلہ نے 40 رنز بنائے۔

قومی خبریں سے مزید