• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری بھولنے نہیں دینگے، لاہور ہائی کورٹ

راولپنڈی (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سانحہ مری کی درخواستوں کی سماعت کے دور ان ریمارکس دیئے ہیں کہ سانحہ مری نہیں بھولنے دیں گے،22لوگ جان سے گئے ، ابھی تک کسی کو کوئی پروا نہیں ،سانحہ مری سے قبل پی ڈی ایم اے کہاں سوئی تھی؟۔فواد چوہدری نے سانحہ والے دن ٹویٹ کیا مری میں ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں،فواد چوہدری کے ٹویٹس کا ریکارڑ عدالت میں پیش کریں، عدالت اس ہفتے سانحہ مری کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی،دو دن میں رپورٹ پیش نہ کی تو چیف سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرینگے۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔لیگل ایڈوائزر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایڈووکیٹ شاہ محمد اور وکیل درخواست گزار سردار شبیر حسین عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے کہاکہ بائیس لوگ جان سے گئے ابھی تک کسی کو کوئی پروا نہیں، فواد چوہدری نے سانحہ والے دن ٹوئٹ کی مری میں ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید