پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) تمام تر سنسنی خیز میچوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا، اس ٹورنامنٹ میں کئی ریکارڈز بنے اور کئی ٹوٹے، یہاں پی ایس ایل سیون کے ٹاپ پرفارمرز کے حوالے سے بات کی جائے گی۔
سب سے زیادہ رنز:
لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فخر زمان نے پی ایس ایل کے سیزن سیون میں سب سے رنز بنائے، انہوں نے مجموعی طور پر 588 رنز بنائے۔
سب سے زیادہ چوکے:
پی ایس ایل کے سیزن سیون میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز ملتان سلطانز کے شان مسعود کے پاس ہے، انہوں نے ٹورنامنٹ میں 54 چوکے لگائے۔
سب سے زیادہ چھکے:
پی ایس ایل سیزن سیون میں سب سے زیادہ 21 چھکے ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ نے لگائے۔
سب سے زیادہ وکٹیں:
پی ایس ایل سیون کا ٹائٹل جیتنے والے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ نے سب سے زیادہ وکٹیں لیں ، شاہین شاہ نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 20 وکٹیں لی ہیں۔
سب سے بڑا اسکور:
سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ میں خاص کارکردگی کا مظاہرہ تو نہ کرسکی لیکن جیسن رائے نے سیزن میں سب سے بڑا اسکور کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا، جیسن رائے نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 116 رنز اسکور کیے، جو سیزن سیون میں کوئی اور اسکور نہ کر سکا۔
بیسٹ بولنگ فِگر:
کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ نے ٹورنامنٹ کی بہترین بولنگ کی اور 20 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔