ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے روس کے یوکرین پر حملوں پر ردعمل میں کہا کہ یوکرین امریکا کے پیدا کردہ بحرانوں کا شکار ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں، امریکا پر اعتماد کرنا ایک غلطی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تنازع کی جڑ کو نہیں بھولنا چاہیے، یوکرین کی صورتحال سے دو اہم سبق ملے ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور یورپ پر بھروسہ کرنے والی حکومتوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی حمایت حماقت کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کا یوکرین کل کا افغانستان ہے۔