پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈکوارٹر پہنچا دی گئی۔
لاہور قلندرز نے فائنل میں ملتان سلطانز کو 42 رنز سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
اس حوالے سے لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا تھا کہ ٹرافی کے حصول کے لیے 6 برس کی محنت ہے، بہت اتار چڑھاؤ آئے لیکن محنت جاری رکھی۔
انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیں گے، خوشی کا لمحہ ہے کہ ٹرافی لاہور میں آئی ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا نے یہ بھی کہا کہ 90 کروڑ روپے کے منافع میں کوئی حقیقت نہیں یہ ریونیو کی رقم ضرور ہوسکتی ہے، جس میں فرنچائز کے اخراجات بھی شامل ہیں۔
فرنچائز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ انہوں نے گراؤنڈز آباد کیے نوجوانوں کو پلیٹ فارم دیا ٹرافی کی کمی تھی جو اب پوری ہوگئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور شہر کو پی ایس ایل ٹرافی مبارک ہو، جشن کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ثمین رانا نے سی ای او عاطف رانا کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹرافی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر پیش کی۔