• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا جانے کا وقت ہے، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا جانے کا وقت ہے، جھوٹے پیکیج کے اعلان سے گھر جانے سے نہیں بچاجاسکتا ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹ، سیاسی مخالفین اور میڈیا پر تہمت، بہتان اور ہتک کرنے سے قومیں آگے نہیں بڑھتیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب جب آپ آئے تھے تو ملک میں تاریخ کی بلند ترین ترقی کی شرح تھی۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ جب آپ آئے مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی، کسی پیکیج کی ضرورت نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کے جانے کا وقت ہے، عمران صاحب سیاسی مخالفین اور میڈیا کا گلا گھونٹنے سے قومیں آگے نہیں بڑھتیں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ یہ قیامت خیز مہنگائی اور ملک کو غربت و بیروزگاری کی دلدل میں دھنسا کر پیکیج دینے کا وقت نہیں۔

قومی خبریں سے مزید