• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ نے مری میں تعمیرات پر پابندی کالعدم قرار دیدی

 راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے مری میں تعمیرات پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم کرتے ہوئے ایک جیسی سات رٹ پٹیشنز منظور کرلیںاور قرار دیا ہے کہ زمین مالکان کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جائیدادوں کے استعمال سے روکنا آئین میں دیئے گئے بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے۔بلڈنگ بائی لاز کے تحت بلا امتیاز قانون کے تحت میونسپل اتھارٹی کو منظوری یا مسترد کرنے کا اختیار ہے۔جس پر ناروا پابندی لگائی گئی تھی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔عدالت عالیہ نے یہ ریمارکس پیر کو فقیر حسین بھٹی،اورنگزیب وغیرہ سات پٹیشنرز کی نقشے منظور نہ ہونے کے خلاف دائر درخواستوں کی منظوری کے موقع پر دئیے۔درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ تعمیرات پر پابندی کے باعث ٹی ایم اے مری ان کے نقشے پاس نہیں کررہی ۔جس پر عدالت عالیہ نے سماعت مکمل کرکے پابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیدیا ۔ 
تازہ ترین