سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر سمیت گردونواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، تپتی دھوپ، گرم ہواؤں اور شدید گرمی کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا، شدید گرمی کے دوران لو لگنے اور گیسٹرو میں مبتلا کندھرا کے دیہی علاقوں سمیت بعض دیگر علاقوں میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ،گرمی کی شدت کے باعث20سے زائد افراد بے ہوش ہوئے جبکہ متعدد افراد کو گیسٹرو اور لو لگنے کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں لایا گیا، جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی، متعدد مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرلیا گیا جہاں ان کا علاج ومعالجہ کیا جا رہا ہے۔گرمی کی شدت کے باعث سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم رہی ۔ باڈہ اور گرد و نواح میں شدید گرمی نے شہریوں کو بے حال کر دیا اور لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ جاری ہے جس کے باعث کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے