• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ سے مل کر اچھا لگا، فخر زمان کا نرالی سیلفی پر مداح کو جواب

قومی کرکٹر اور لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کے مداح نے اُن کے ساتھ ایک نرالی سیلفی شیئر کی جس پر ان کے جواب نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے فخر زمان کے ساتھ سیلفی شیئر کی، جس میں کرکٹر کو دور گراؤنڈ میں اپنے کھیل میں مشغول دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی سیلفی میں صارف نے بتایا کہ یہ ان کی فخر زمان کے ساتھ  سیلفی ہے، جبکہ سیلفی میں دور گراؤنڈ میں موجود فخر زمان کی جھلک کی لال دائرے سے نشاندہی کی گئی۔

مداح کی اپنے ساتھ ایسی انوکھی سیلفی دیکھ کر فخر زمان بھی خود کو  جواب دینے سے نہ روک سکے۔

انہوں نے بھی کمال حسِ مزاح کا مظاہرہ کیا اور جواب دیا کہ ’آپ سے مل کر مجھے بہت اچھا لگا۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید