• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کول پاور ہاؤس دھماکا: زخمی چینی ورکر کراچی کے نجی اسپتال منتقل

تھر کول بجلی گھر میں دھماکے کے زخمی چینی ورکر کو کراچی کے نجی اسپتال میں متنقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا تھر کول بجلی گھر کرشنگ فیکٹری میں ہوا۔

بجلی گھر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کے نقصانات اور بحالی کیلئے جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کنویئر بیلٹ بھی تباہ ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے چینی ورکر کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تقریباً دو سال پہلے بھی پلانٹ کے کول بنکر میں دھماکا ہوا تھا اور ماضی کے اس حادثے کے باعث 330 میگاواٹ کا یونٹ کئی ہفتے بند رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید