• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: معمولی جھگڑے پر 24 سالہ نوجوان فائرنگ سےقتل

گجرات، کوٹلہ ارب علی (نمائندہ جنگ،نامہ نگار) گجرات میں معمولی جھگڑے پر 24 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،  دھمہ ملکہ میں محمد اعظم، محمد ہاشم، ذین، وقار ذوالفقار وغیرہ نے معمولی جھگڑے پر 24 سالہ نوجوان مدثر کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق مقتول مدثر  ہمشیرہ کے گھر شب برات کی چیزیں دینے جا رہا تھا کہ ملزمان نے راستے میں اسے روک لیا اور فائرنگ کر دی، وقوعہ کے چند روز قبل ملزم ذین کا کسی بات پر مدثر سے جھگڑا ہوا تھا، پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقتول کے والد منیر حسین کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 
تازہ ترین