• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی لاڑکانہ کے تین رہنمافارغ

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے سندھ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں عادل الطاف انڑ ، غلام عمر انڑ اور عدنان الطاف انڑ کو پارٹی سے فارغ کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی ہے۔ مذکورہ رہنمائوں نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں مخالف پارٹی کے  امیدواروںکی حمایت کی تھی۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین