• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب بھی مذاکرات ہونے لگتے ہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو جاتا ہے ،یوسف رضا گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان کے سہ فریقی مذاکرات ہونے لگتے ہیں تو کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی وجہ سے مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کر دیا جاتا ہے۔پاناما لیکس کا معاملہ قومی نہیں عالمی معاملہ ہے اس کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے ٹرمز آف ریفرنس طے ہوگئے ہیں انہوں نے کہا مجھ سمیت دیگر اپوزیشن لیڈرز کے محاسبے کے لئے بھی ٹرمز آف ریفرنس طے کرکے قانون کا حصہ بنایا جائے تاکہ میری طرح کسی بھی لیڈر کو کرپشن کے پے در پے بے بنیاد مقدمات کا سامنا نہ کرنا پڑے، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جہلم میں تعمیر کی جانے والی پل اپنے افتتاح سے پہلے ناقص تعمیراتی کام کی وجہ سے گر گئی  اور اگر یہ واقعہ  ہماری دور حکومت میں ہواہوتا تو ہمیں واجب القتل  قراردے  دیا جاتا اور عدلیہ سمیت بہت سے اداروں نے سوموٹو نوٹس لے لیا ہوتا،گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق کونسلر محبوب اعظم بھٹی کے والد کی وفات کی تعزیت کے بعد سے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ   پاکستان پیپلزپارٹی نے  ہمیشہ کسان دوست  پالیسی اپنائی ،  جس کے باعث ہمارے دور حکومت میں کسان خوشحال تھا  ۔انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ آنے والاہے جس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی لوڈشیڈنگ اس وقت ہورہی ہے ہمارے دور حکومت میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تھی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علیحدہ صوبہ ہی اس خطہ کی محرومیوں کا حل ہے سرائیکی صوبہ بننا چاہیئے ،پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں اس صوبے کا قیام شامل ہے ، اور ہم نے اپنے دور حکومت میں اس کے لئے سنجید ہ کوششیں بھی کیں ۔   
تازہ ترین