• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز میں پہلی سنچری بنانے پر امام الحق نے کیا کہا؟

راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے پر امام الحق اور اُن کے والد بہت خوش ہیں۔

راولپنڈی میں آن لائن پریس کانفرنس کے دوران امام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں سنچری بنانے پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری سنچری پر میرے والد بھی بہت خوش ہیں، یقین تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دوں گا۔

لیفٹ ہینڈ اوپنر نے یہ بھی کہا کہ لوگ میرے متعلق کیا کہتے ہیں اس پر توجہ نہیں، کل کا دن اہم ہے، کوشش کروں گا اننگز کو آگے بڑھاتا رہوں۔

اُن کا کہنا تھاکہ نتھن لائن ورلڈ کلاس بولر ہے، اننگز کے دوران اظہر علی نے میرا بھرپور ساتھ دیا، اُن کے حوصلے دینے کی وجہ سے اچھی اننگز کھیلی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید