پشاور خودکش دھماکے میں شہید دو پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان سمیت دیگر حکام نے پولیس لائنز میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید جبکہ 197 زخمی ہوئےتھے۔