• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور دھماکے کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

پشاور دھماکے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ذمے داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت گورنر ہاؤس کے قریب مظاہرہ کیا گیا۔

حیدرآباد، لاڑکانہ، کندھ کوٹ میں مظاہرین نے دھماکے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

لاہور پریس کلب کے باہر ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علما کونسل نے بھی احتجاج کیا۔

ملتان، گوجرانوالا، پاراچنار اور مظفر آباد میں بھی مظاہرین نے دہشت گردی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے سبراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید جبکہ 197 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید