• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موت سے 4 دن پہلے شین وارن نے لوگوں کو کیا بتایا تھا؟

دنیا بھر میں مشہور شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی زندگی سے متعلق بھی آگاہی فراہم کرتی ہیں۔

آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن نے ماہِ جولائی تک اپنی زندگی میں کچھ تبدیلی کا ارادہ کر رکھا تھا جس کا ذکر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ موت ایسا نہیں ہونے دے گی۔

شین وارن نے 28 فروری کو پیغام میں لکھا کہ خود کو دوبارہ فٹ اور تندرست کرنے کے لئے ایکسرسائز شروع کردی ہے جس کا دسواں روز ہے اور میرا ہدف ہے کہ جولائی تک ماضی کی طرح وزن کم کر کے بالکل فٹ (شریڈ) ہوجاؤں۔

شین وارن نے اپنے ہدف سے متعلق ماضی کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید