آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شین واٹسن نے کہا ہے کہ شین وارن اُن کے ہیرو اور سرپرست تھے۔
شین واٹسن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں چونک گیا ہوں، میرا ہیرو، میرا سرپرست، میرا عظیم دوست، شین وارن اب ہم میں نہیں رہے۔
اُنہوں نے شین وارن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اس عظیم کھیل اور اس کے آس پاس کے ہر فرد پر آپ کا جو اثر پڑا ہے وہ بہت زیادہ ہے۔
واٹسن نے مزید لکھا کہ میرے لیے بہت اچھے ہونے کے لیے آپ کا شکریہ، میں آپ کو بہت یاد کروں گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی