• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے جہانگیر ترین کو گلدستہ بھجوا دیا

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے لندن میں علاج کی غرض سے موجود جہانگیر ترین کو گلدستہ بھجوایا گیا ہے۔

شہبازشریف نے جہانگیر ترین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

جہانگیر ترین اسپتال سے گھر منتقل

دوسری جانب جہانگیر ترین اسپتال سے گھر منتقل، صحتیابی کے بعد سیاسی طور پر بھی متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لندن کے نجی اسپتال میں 7 دن زیرعلاج رہے۔

جہانگیرترین 3 دن سےنواحی علاقے نیوبری میں اپنے فارم ہاؤس میں موجود ہیں، وہ مزید ایک ہفتہ لندن میں قیام کریں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ کپتان کے دو پرانے کھلاڑی عدم اعتماد کے میچ میں اہم جوڑی بن کر سامنے آگئے، علیم خان اور جہانگیر ترین نے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

علیم خان آج ترین ہم خیال گروپ سے ملنے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ جائیں گے

سابق صوبائی وزیر علیم خان آج ترین ہم خیال گروپ سے ملنے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ جائیں گے، عدم اعتماد تحریک پر مشترکہ حکمت عملی سے متعلق اجلاس ہوگا، جہانگیر ترین لندن سے وڈیو لنک پر شریک ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید