• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری جماعتیں توڑنے والا اب اپنے ارکان کی منتیں کررہا ہے، مریم نواز

لاہور(جنگ نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کے خلاف اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے ہونے والی پیش رفت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں،دوسری جماعتیں توڑنے والا اب اپنے ارکان کی منتیں کر رہا ہے، کل کیا ہو گا اللہ جانتا ہے عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ کل کیا ہو گا یہ صرف اللّہ تعالی کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ کرسی اور طاقت کا غلط استعمال اور اس کو دائمی سمجھ لینے والے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور حکومت بھی آنی جانی شے ہے مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگے آتا ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ نواز شریف صاحب پر یہ انکی ذاتی و سیاسی زندگی کا شاید مشکل ترین وقت تھا مگر بدترین حالات کے باوجود انکا کوئی ساتھی انھیں چھوڑ کر نہیں گیاکیونکہ انھوں نے ہر کسی کو عزت دی۔
ملک بھر سے سے مزید