روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے 946 غیرملکیوں کو یوکرین سے باحفاظت نکال لیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ماسکو سے جاری بیان میں روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرینی شہر سومی سے 723 غیر ملکیوں کا انخلاء کیا گیا ہے، جن میں 576 بھارتی، 115چینی، 20اردنی اور 12 تیونسی شہری شامل ہیں۔
روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ خیرسون سے 223 غیرملکیوں کو کریمیا کے راستے نفوروسیسک کی بندرگاہ پر پہنچایا گیا ہے۔
وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ 25 لاکھ یوکرینی شہریوں نے روس منتقلی کی درخواست دی ہے۔
دوسری جانب نیٹو کا کہنا ہے کہ روس کی جنگ یوکرین سے باہر نہیں جانی چاہیے۔
لٹویا کے دورے پر موجود نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ کا کہنا تھا کہ یوکرین پر روس کا حملہ بدترین مصائب اور تباہ کن اثرات کا سبب بنا ہے۔