پیپلز پارٹی کے عوامی لانگ مارچ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے سرپرائز انٹری دے دی۔
روات میں آصف علی زرداری نے پی پی قائدین کے کنٹینر پر مختصر خطاب کیا اور کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اس وزیراعظم کو نکال کر کسی شریف آدمی کو لائیں۔
ادھر اسلام آباد ایکسپریس وے پر بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا اور کہا کہ غیر جمہوری شخص کے خلاف جمہوری ہتھیار استعمال کریں گے، نالائق کو کرسی سے ہٹائیں گے۔
اس دوران عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پی پی کے عوامی لانگ مارچ کو جوائن کرلیا۔
پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ڈی چوک پہنچ چکا ہے، جہاں ن لیگی وفد نے ایسے جوائن کیا۔