• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالدیپ کےسابق صدرمحمد نشید کی برطانیہ میں سیاسی پناہ

Former Maldives President Mohammed Nasheed Political Stay In The Uk
مالدیپ کےسابق صدرمحمد نشید نے برطانیہ میں سیاسی پناہ لےلی ہے۔ مالدیپ کےسابق صدرمحمدنشیدکومالدیپ کی انسداد دہشت گردی عدالت نےپچھلےبرس 13برس قیدکی سزاسنائی تھی ۔

سابق صدرریڑھ کی ہڈی کاعلاج کرانےکی درخواست دےکربرطانیہ چلےگئےتھےجہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دیدی تھی۔

محمد نشید2008میں مالدیپ کےصدرمنتخب ہوئےتھے تاہم جج کی گرفتاری کاحکم دینےپر2012میں انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا اور عوامی مظاہروں اورفوجی بغاوت کےسبب محمدنشیدکوصدارت کامنصب چھوڑنا پڑگی اتھا۔
تازہ ترین