• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیونارڈو ڈی کیپریو کیجانب سے یوکرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو یوکرین کی مدد کے لیے سامنے آگئے۔ اداکار نے یوکرین کو 1کروڑ ڈالر کی مدد فراہم کی ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف پوری دنیا روس کی مذمت کر رہی ہے۔روسی حملے میں یوکرین کو جان و مال کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ ایسے میں عالمی سطح پر کچھ ممالک نے یوکرین کی مدد کی ہے۔ اس میں مشہور امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے یوکرین کو بڑی مالی مدد دی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہولی وڈ فلم ʼٹائی ٹینک میں مرکزی اداکار ادا کرنے والے لیونارڈو ڈی کیپریو نے یوکرین کو 1کروڑ ڈالر کی مالی مدد کی ہے ۔ واضح رہے کہ لیونارڈو کی دادی یوکرین کے شہر اوڈیسا کی رہائشی تھیں۔ اسی لیے لیونارڈو کو یوکرین سے خاص لگاؤ ​​ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یوکرین کو اب تک عالمی بینک سے 720 ملین ڈالر کی امداد مل چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق لیونارڈو نے روسی حملے کے دوران یوکرین کی حکومت کو 1کروڑ ڈالر منتقل کیے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اداکار نے روس کے اس غیر انسانی فعل پر بھی تنقید کی ہے۔ واضح رہے کہ کئی مشہور شخصیات یوکرین کی مالی مدد کے لیے آگے آرہی ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دنیا سے فوجی اور مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ روس کے حملے سے ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے نیشنل بینک نے یوکرین کی مسلح افواج کی مدد کے لیے ایک خصوصی اکاؤنٹ بنایا ہے، جس میں دنیا بھر سے مدد پہنچ رہی ہے۔

دل لگی سے مزید