• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے ساحل پر غیر ملکی سیاح کو لوٹنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو کے مطابق گھوڑے پر سیر کرانے والا لڑکا غیر ملکی سیاح سے گھوڑے پر سواری کے خود سے 200 روپے مانگتا ہے اور ایک چکر لگوا کر غیر ملکی سے 3 ہزار روپے طلب کرنے لگتا ہے۔

ویڈیو بناتے ہوئے غیر ملکی سیاح اسے طے شدہ رقم دو سو روپے دینے کی کوشش کرتا ہے مگر کراچی کے ساحل پر سیاحوں کو سیر کے بہانے لوٹنے والی مافیا کا کارکن 3 ہزار روپے پر بضد رہتا ہے۔

غیر ملکی سیاح کسی صورت زیادہ پیسے دینے پر تیار نہیں ہوتا اور 200 روپے گھوڑے والے کو دینے کے لیے 500 روپے کا نوٹ دیتا ہے تو وہ اسے پھینک دیتا ہے۔

اس موقع پر ایک اور شہری غیر ملکی سیاح کے 500 روپے میں اپنی جیب سے مزید 500 روپے ملا کر گھوڑے والے کو 1 ہزار دے کر معاملہ ختم کراتا ہے۔

شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کراچی ویسے ہی ویران ہے، اس صورتِ حال میں یہاں آنے والے سیاحوں کے ساتھ یہ سلوک انتہائی افسوس ناک ہے، اس پر پولیس کو ایکشن لینا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید