• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، 4 خارجی دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کے دوران 4 خارجی دہشت گرد ہلاک کردیے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اور 19 فروری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الخوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خارجی دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ 

ہلاک خارجیوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گی۔

قومی خبریں سے مزید