• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کا مقصد رٹنا نہیں، سوال کرنے اور سوچنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے، سردار علیشاہ

سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے تعلیمی سال 27-2026 کے لیے 50 لاکھ درسی کتب کے سیٹس تیار کر لیے۔ 

اس سلسلے میں جمعرات کو گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول، نیلم کالونی، کلفٹن، کراچی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے شرکت کی اور نئے سال کی کتب کی تقسیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ارلی چائلڈ ایجوکیشن سے جماعت دسویں تک 195 سر ورق شائع کیے ہیں۔ درسی کتب سندھی، اردو اور انگریزی زبان میں دستیاب ہوں گے۔ 

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ جمعرات سے اسکولوں تک درسی کتب کی ترسیل کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور یکم اپریل 2026 سے قبل تمام اسکولوں کو کتب کی فراہمی مکمل کی جائے گی۔ 

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ وقت سے پہلے اشاعت مکمل ہوگئی ہے، سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ برسوں بعد درست ٹریک پر آ گیا اور اب نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کتب کی عدم دستیابی کی روایت ختم ہو چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد رٹہ نہیں بلکہ سوال کرنے اور سوچنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید