• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس کرپشن کا معاملہ ہے، خورشید شاہ

Panama Leaks Is The Matter Of Corruption Khursheed Shah
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کرپشن کا معاملہ ہے، اگر اپوزیشن اورحکومت پاناما لیکس پر مل گئیں تو یہ ملک کی بدقسمتی ہوگی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پاناما لیکس معاملہ پارلیمنٹ کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، ایسے ٹی او آربنیں جو کرپشن کے خلاف مشعل راہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں آصف زرداری اور نواز شریف ملاقات کے حوالے سے پارٹی میں کوئی مشاورت نہیں ہوئی، مولانا فضل الرحمان سابق صدر کے پرانے دوست ہیں ان کی ملاقات ہوسکتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات میں پاناما لیکس کے معاملے پر بات ضرور ہوگی، تاہم سابق صدر پارٹی چیئرمین کے مؤقف سے ہٹ کر کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے۔

خورشید شاہ مزید کہتے ہیں کہ پاناما لیکس کرپشن کا معاملہ ہے، اگر اپوزیشن اور حکومت پاناما لیکس پر مل گئی تو یہ ملک کی بدقسمتی ہوگی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملا اختر منصور کو ولی محمد کے نام کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیسے اور کب جاری ہوا؟ وزیر داخلہ وضاحت دیں، وزیراعظم وزارت خارجہ کا قلم دان چھوڑ کر مستقل وزیر خارجہ تعینات کریں۔
تازہ ترین