• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے معذرت،زرداری شجاعت ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(جنگ نیوز)مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کا آصف زرداری کو کہنا تھاکہ جن شرائط پر آپ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے ہم تیارہیں۔آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو جواب دیا کہ ’چوہدری صاحب، آپ نے بہت دیر کردی، آپ نے بروقت فیصلہ نہیں کیا تو ہم نے دیگر آپشنز پر کام کیا‘۔ آصف علی زرداری کا کا کہنا تھاکہ آپ نے شہبازشریف کی دعوت قبول کرنے کے بعد انکار کیا، یہ سیاسی آداب کے خلاف ہے، آپ میرے لیے محترم ہیں، اس لیےمسلم لیگ ن کی قیادت سے آپشن بی پربات کی جاسکتی ہے۔ مسلم لیگ ق کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کی صورت میں آپشن بی سامنے آگیا۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ آپشن بی کے بارے میں حتمی فیصلے کا اختیار میاں نوازشریف کو دے دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آپشن بی کے تحت اپوزیشین اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائےگی اور ق لیگ کی موجودہ وفاق میں نمائندگی جاری رہے گی۔
ملک بھر سے سے مزید