اسلام آباد (جنگ رپورٹر)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان رولز 2010 میں ترمیم کیلئے قائم کی گئی رولز کمیٹی کے اجلاس میں ا علیٰ عدالتوں میں نئے ججوں کی تقرری اور ہائیکورٹ کے ججوں کی سپریم کورٹ میں ترقی کیلئے مخصوص معیاراپنانے سے متعلق کمیٹی کے اراکین کی جانب سے پیش کی گئی مختلف تجاویز پر غور کیاگیا ، سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کے مطابق بدھ کے روز رولز کمیٹی کے کنوینر، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں فاضل ممبران نے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری اورترقی دینے کے طریقہ کار کی تشکیل کے حوالے سے کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔