• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی حالیہ تقریر پر سوشل میڈیا صارفین کا ردّ عمل

حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران زبان پھسلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو نے جیالوں کا جوش بڑھانے کے لیے کہا کہ ’آپ کا جوش وجذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،‘ یعنی اُنہوں نے خطاب کے دوران ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور ’کانپ‘ کو ’ٹانگ‘ کہہ دیا۔

بلاول بھٹو کے خطاب کا یہ ویڈیو کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

چیئرمین پی پی کی تقریر پر صارفین کا ردّعمل:

حرا ملک نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب امتحان میں رٹّہ خراب ہوجائے تو ایسے زبان پھسلتی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ بلاول کے اعتماد نے فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کی تقریر یاد دلا دی۔

فخر نامی صارف نے کہا کہ جب تک بلاول اُردو نہیں سیکھے گا، ہم ووٹ نہیں دیں گے۔

عائشہ نامی صارف نے کہا کہ بیٹا گھر بیٹھو ٹھنڈ لگ جائے گی۔

ازباب نامی صارف نے کہا کہ بلاول کی تقریر میں تھوڑا لاہوری ٹچ ہوتا تو ’کانپیں‘ کی جگہ ’چانپیں‘ ٹانگ جاتیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ انہیں بولنا صحیح سے آتا نہیں اور یہ حکومت گِرانے چلے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید