• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد: بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے آصف زرداری کی ملاقات

آصف علی زرداری کی خالد مگسی کی ملاقات سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی اجازت سے ہوئی ہے۔
آصف علی زرداری کی خالد مگسی کی ملاقات سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی اجازت سے ہوئی ہے۔

حکومت اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسلام آباد میں آصف علی زرداری نے خالد مگسی سے ملاقات کی ہے۔

آصف علی زرداری کی خالد مگسی کی ملاقات سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی اجازت سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات سے قبل پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدریار محمد رند نے آصف علی زرداری اور جام کمال کےد رمیان پیغام رسانی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خالد مگسی اور آصف زرداری کی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی۔

بی اے پی میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے جام کمال مرکزی رہنماؤں سے ناراض ہیں،یہ ناراض گروپ پہلے ہی سردار یار محمد رند سے مل چکا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ایک ہفتے سے وزیراعظم عمران خان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید