سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے وزیراعظم عمران خان کا چیلنج قبول کرنے کا اعلان کردیا۔
جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا چیلنج قبول ہے، اپوزیشن اسلام آباد میں 10 گنا بڑا جلسہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس روز اسلام آباد میں جلسہ کریں گے ہم بھی اسی روز جلسے کی کال دیں گے۔
راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ہم اپنے ممبران کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اپوزیشن پر الزام تراشی سے عمران خان کا جانا نہیں رکے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کے پاس نمبر نہیں تو آپ اتنے حواس باختہ کیوں ہیں۔