اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے مسلح جتھے بندی اور اپوزیشن کے حربوں کو شکست سے پہلے شکست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم نے سیاست کے ”اناڑیوں“ اور حقیقی ”کھلاڑی“ میں فرق دیکھ لیا ہے ، باہم مک مکا اور نورا کشتی سے ”اناڑیوں“ نے سیاست کو یرغمال بنا رکھا تھا، تاریخ میں پہلی مرتبہ حقیقی ”کھلاڑی“ سے پالا پڑا ہے تو سب اناڑیوں کی ”کانپیں ٹانگ“ رہی ہیں ، سیاست انکے بس میں کبھی تھی نہ آئندہ ہوگی ، پارلیمان کے ایک حصے پر جتھوں کی یلغار اصل مقابلے سے فرار کی بھونڈی کوشش ہے، سیاست میں پے درپے شکست فاش کی خفت مٹانے کیلئے اناڑی جتھے بندی اور تشدد کا سہارا لینا چاہتے ہیں ۔