• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے خلاف نہیں لڑیں گے، جنگ عظیم کا خطرہ ہے، جو بائیڈن، خصوصی تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن/ماسکو/کیف(اے ایف پی/ نیوز ڈیسک) امریکی صدر بائیڈن نے باور کروایاہےکہ امریکا یا نیٹو روس کیخلاف نہیں لڑینگےکیوں کہ اس سے تیسری جنگ عظیم کا خطرہ ہے تاہم روس کیساتھ خصوصی تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ماسکو نے یوکرین میںکیمیائی ہتھیار استعمال کئے تو سخت قیمت بھی چکانا پڑے گی،ادھر روسی صدر نے مشرق وسطیٰ کے جنگجوؤں کویوکرین میں لڑنے کی اجازت دیدی،گزشتہ روز بھی روسی فوج کی کیف کی جانب پیش قدمی دیکھی گئی، یوکرین نےروسی میجر جنرل مارنے کا دعویٰ کیا جبکہ ترکی نے دارالحکومت سے سفارتی عملہ نکالنا شروع کردیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے روس کے یوکرین پر حملے کو روکنے کے لیے امریکا کی طرف سے کسی بھی براہ راست مداخلت کو مسترد کیااور خبردار کیا کہ اس طرح کے تنازع میں نیٹو کو روس کے خلاف کھڑا کرنا تیسری عالمی جنگ ہے۔امریکی صدر نے روسی حملے کے خلاف نیٹو کی مداخلت کے لیے کیف کی طرف سے کسی رابطے کی بھی تردیدکی،اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ہی وائٹ ہاؤس میں نیٹو اتحادیوں، جی 7 اور یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ طور پر روس کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے روس سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ِ،انہوں نے کہا کہ ہم پیوٹن پر اقتصادی دباؤ بڑھانے اور روس کو عالمی سطح پر مزید تنہا کرنے کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں،بائیڈن نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی روس سے بین الاقوامی تجارتی شراکت داروں کے درمیان مساوی سلوک کی ضمانت کی حیثیت کو چھین لیں گے۔

یورپ سے سے مزید