• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
صوابی ( نمائندہ جنگ)صوابی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر چھوٹا لاہور میں زمین کے تنازع پر مخالف فریق کی اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹے اور بھانجے سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ بھتیجا شدید زخمی ہو گیا۔ ایک اور واقعہ میں موضع گنگو ڈھیر میں سابقہ عناد پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔زمین کےتنا زع پر مخا لفین نے سر سو ں کا ٹنے کے دوران گو لیا ں بر سا دیں ،باپ بیٹا اور بھانجا جاں بحق اور بھتیجا زخمی ہو گیا ، محمد ریان ولد شمس الحق سکنہ چھوٹالاہور نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ چچا زاد ذوالکفل ،اپنے والد شمس الحق ، چچا نور البصر، ان کے بیٹے ابراہیم ،اسماعیل ، رشتہ دار اپنے اراضی واقع شگہ ونڈ میں سرسو ں کا فصل کاٹنے میں مصروف تھے کہ اس دوران مبینہ طور پر عبداللہ اور ثناء اللہ اور میروس خان نے آکر ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرا چچا نور البصر ، چچا زاد بھائی یعنی نور البصر کا بیٹا ابراہیم اور رشتہ دار اسماعیل جو کہ مقتول کا بھانجا تھا گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا اور میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جب کہ میرا والدشمس الحق اور چچا زاد بھائی ذوالکفل معجزانہ طور پر بچ گئے۔
ملک بھر سے سے مزید