• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونس الٰہی اور علی ترین کے درمیان رابطہ

مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مونس الہٰی نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سےٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، عون چوہدری نے دونوں کے درمیان بات چیت کرائی۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے علی ترین سے انکے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس جہانگیرترین کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں 3 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ عون چوہدری نے گزشتہ روز پرویز الٰہی سے ہونے والی ملاقات سےمتعلق جہانگیر ترین کو آگاہ کیا ہے۔

ترین گروپ کے آج کے اجلاس میں سیاسی رابطوں کے نتیجے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

قومی خبریں سے مزید