• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ شائقین کو نیشنل اسٹیڈیم میں وکی کوشل کا ہم شکل مل گیا

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تاریخی ٹیسٹ سیریز کے دوران، جہاں کرکٹرز کی کارکردگی اور رفتار سے کرکٹ کے تمام مداح  مایوس ہیں، وہیں ایک دلچسپ منظر نے مداحوں کے موڈ کو تھوڑا بہتر کردیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے صارفین کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارتی اداکار وکی کوشل کے ایک ہم  شکل پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹیسٹ میچ دیکھتے ہوئے نظر آگئے۔

وکی کوشل کے صلاح الدین خان نامی ایک ہم شکل نے ہفتے کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ ان کا اسٹیڈیم میں یہ پہلا تجربہ تھا اور اندازہ کریں کہ یہ کتنا برا تھا‘۔

صلاح الدین خان کی اس پروفائل پکچر پر لوگوں نے فوراََ ہی اُن کی وکی کوشل کے ساتھ غیر معمولی مشابہت پردلچسپ تبصرےکرنا شروع کردیے۔

یہاں ایک نظر ٹوئٹر صارفین کے دلچسپ تبصروں پر ڈال لیتے ہیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید