• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیم خان کو منانے کیلئے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عدم اعتماد کے میچ میں جہانگیر ترین کے ساتھ جوڑی بنانے والے علیم خان  کو منانے کے لیے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزراء نے علیم خان سے رابطے شروع کردیے اور تحفظات دور کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری، پرویز خٹک اور عامر کیانی نے علیم خان سے بیک ڈور رابطے کیے، علیم خان اہم سیاسی فیصلے کے لیے ترین گروپ کی حتمی حکمت عملی کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے چوہدری پرویز الہی سے اتحاد کیا تو علیم خان حکومت سے مفاہمت کر سکتے ہیں، پرویز الٰہی اور ترین گروپ کے اپوزیشن کیمپ میں جانے پر علیم خان اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

ترین گروپ کے آج کے اجلاس میں بھی علیم خان شریک نہیں ہوں گے، علیم خان ترین گروپ کے صرف ایک اجلاس میں شریک ہوئے۔

علیم خان کی لندن میں جہانگیر ترین سے بھی ملاقات نہ ہوسکی، ترین گروپ نے بھی اپنے کسی اجلاس میں علیم خان کو مدعو نہیں کیا، علیم خان خاموشی سے آئندہ کے لائحہ عمل کی صف بندی میں مصروف ہیں۔

قومی خبریں سے مزید