عدم اعتماد کے میچ میں اہم جوڑی بن کر سامنےآنے والے علیم خان اور جہانگیر ترین کی آج لندن میں ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ لاہور اور تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین ترین گروپ نے آج پھر اپنا مشاورتی اجلاس بلا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس آج عون چوہدری کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مائنس بزادر کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ترین گروپ نے وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔