• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کی 10 نئی بکتربند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے کردیں، محسن نقوی

محسن نقوی: فائل فوٹو
محسن نقوی: فائل فوٹو 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی 10 نئی بکتربند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے کردیں، وفاقی حکومت کے پی پولیس کے ساتھ بھرپور طور پر کھڑی ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کےحوالے کی ہیں، بکتر بند گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف کے پی پولیس کے آپریشنز کو مضبوط بنائیں گی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ کے پی میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر وزیراعظم نے فوری گاڑیاں دینے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید