کوئٹہ (نمائندہ جنگ)سرہ غرگئی کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث تین کانکن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق ہنہ تھانے کی حدود میں واقعہ سرہ غڑ گئی کوئلہ کان میں گزشتہ روز کان کن کانکنی میں مصروف تھے کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث تین کان کن عبداللہ، نصیب اللہ اور مرزا خان دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو کان سے نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں وارثا کے حوالے کر دی گئیں ۔