• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل مدت بعد عروہ اور فرحان ایک ساتھ منظرِ عام پر

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں کئی بار گردش کر چکی ہیں لیکن حال ہی میں ایسی تمام تر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔

حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی جھلکیاں مداحوں کو دکھائیں۔

انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز رکھنے والی زارا نور عباس کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں فرحان سعید کو اپنی آواز کا جادو دکھاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایسے میں ایک تصویر کے بیک گراؤنڈ میں عروہ حسین کی جھلک بھی دِکھ جاتی ہے اور مداح اس کی نشاندہی کرنے میں بھی تیزی دکھاتے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ و ماڈل عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس سے قبل جب سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں تو ایسی تمام تر خبروں کی تردید عروہ کے والد نے کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید