• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی، 2 کمسن بھائی دریا میں گرگئے ایک ہلاک دوسرے کو بچا لیا گیا

گھوٹکی( نامہ نگار)  دریائے سندھ میں دو کمسن بھائی گرگئے ایک  ہلاک  تاہم  دوسرے  کو بچا لیا گیا، بعض افراد  کے مطابق  گھریلو تنازع کے باعث  ماں نے خود اپنے دو بچوں کو دریا میں پھینکا تھا ۔پولیس کے مطابق ماں  دریائے سندھ کے کنارے  کپڑے دھورہی تھی کہ ساتھ بیٹھے بچے پھسل کر دریا میں گر گئے تاہم تفتیش جاری  ہے۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے قریب گاؤں منامن لانڈھی کے مقام پر دو کمسن  بھائی  دریائے سندھ میں گر  گئے وہاں موجود افراد  نے ایک بچے کو  بچالیا دوسرا  جاں بحق ہوگیا ۔ علاقے میں  افواہ ہے  مسمات سکھاں زوجہ میہار چاچڑ نے گھریلو تشدد سے تنگ آکر خود  اپنے دونوں بچوں کو دریائے سندھ میں پھنکا تھا ۔کچوپنڈی پولیس نے بتایا کہ خاتون کے دیور نے اطلاع دی ہے  کہ خاتون  دریائے سندھ کے کنارے پر بیٹھی کپڑے دھورہی تھی کہ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دونوں بچے دریا میں گر گئے  پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
تازہ ترین