• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ایک ایسا گاؤں جس کا نام ’ٹیسلا ولیج‘

شہروں اور قصبوں کو کسی نا کسی وجہ سے کوئی منفرد نام دے دیا جاتا ہے، اسی طرح چین کا ایک گاؤں ایسا ہے جسے اس کے باسیوں کے دلچسپ شوق کی وجہ کے باعث منفرد نام سے پکارا جاتا ہے۔ 

چین کے صوبے یونن کے دور دراز کے ایک گاؤں کو وہاں کے رہائشیوں کی وجہ سے ’ٹیسلا ویلیج‘ کہا جاتا ہے۔ 

اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہاں بسنے والے زیادہ تر مقامی افراد کے پاس لگژری الیکٹرک ٹیسلا کاریں ہیں۔ 

واضح رہے کہ دنیا میں الیکٹرک کاروں کی مانگ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، تاہم کچھ کا ماننا ہے کہ یہ سب لاجسٹک اور انفرا اسٹرکچر مسائل کی وجہ سے بھی ہے۔ 

تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ شہروں میں ان الیکٹرک کاروں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز موجود ہوسکتے ہیں اور یہاں کے باسی اس کا آرام سے استعمال بھی کرسکتے ہیں تاہم گاؤں میں یہ سب ہونا ممکن نہیں ہے۔ 

لیکن چین کے صوبے یونن کے ایک دور دراز کے گاؤں کے رہنے والوں نے اس ناممکن کو ممکن کردکھایا۔ 

اس گاؤں میں ایک یا دو نہیں بلکہ یہاں کے رہائشیوں کے پاس 40 ٹیسلا کاریں ہیں جنہیں وہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں آمد و رفت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید