• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کیلئے سرخ آنکھوں والے روبوٹ بھیڑیے تعینات

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

جاپان ریچھوں کے آبادی پر خوفناک حملوں کے بعد اُنہیں آبادی سے دور رکھنے کے لیے چمکتی ہوئی سرخ آنکھوں والے روبوٹ بھیڑیوں کو تعینات کر رہا ہے۔

ہوکائیڈو میں قائم پریزیشن مشیننگ کمپنی اوہٹا سیکی کے تیار کردہ روبوٹ بھیڑیوں کو کھیتوں اور دیگر علاقوں جہاں ریچھوں کے آبادی پر حملے کا امکان ہے وہاں انسانوں کی حفاظت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

جب کوئی جانور آبادی کے قریب آئے گا، ان روبوٹ بھیڑیوں کے انفراریڈ سینسر متحرک ہو جاتے ہیں اور ان کی آنکھوں میں سرخ رنگ کی لائٹس جلنے لگتی ہیں جس کے بعد ان کا سر گھومتا ہے پھر نیلی ایل ای ڈی لائٹس چمکنے لگتی ہیں اور یہ ایک گاڑی کے ہارن کی طرح تیز آوازیں نکالتے ہیں۔

یہ روبوٹ بھیڑیے تقریباً 50 مختلف آوازوں نکال سکتے ہیں جن میں جانوروں کی چیخیں اور انسانی آوازیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان میں یہ تجربہ 2016ء میں بھی کیا گیا تھا لیکن اس وقت یہ ناکام ہوگیا تھا لیکن اب جب دوبارہ یہ تجربہ کیا گیا تو کامیاب رہا۔

اوہٹا سیکی کے صدر یوجی اوٹا نے میڈیا کو بتایا کہ ریچھ بہت محتاط رہ کر کام کرنے والا جانور ہے اور اکثر اکیلے ہی اپنا کام کرتا ہے، اس لیے جب کوئی اونچی آواز سنتا ہے تو اسے لگتا ہے کہ یہاں آس پاس کوئی خطرہ ہے اس لیے پھر وہ آبادی کے قریب نہیں آئے گا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید