• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنستے کھیلتے گوریلا کی تصویر نے ایوارڈ جیت لیا

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

ہنستے کھیلتے گوریلا کی تصویر نے کامیڈی وائلڈ لائف ایوارڈز Comedy Wildlife Awards میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

برطانوی فوٹوگرافر مارک میتھکون چار دنوں تک روانڈا کے ویرونگا پہاڑوں میں گوریلوں کی تلاش میں رہے اور آخر کار ان کی محنت رنگ لائی۔

میتھکون نے ایک نر گوریلا کی تصویر اپنے کیمرے میں قید کی، جو اپنے رقص کا ہنر دکھانے کے لیے بے تاب تھا، اس تصویر نے انہیں اس سال کے Nikon Comedy Wildlife Awards میں پہلی پوزیشن دلوائی اور انہوں نے میملز کیٹیگری میں بھی انعام جیتا۔

اپنی تصویر High Five سے متعلق میتھکون نے کہا کہ ایک گوریلا خاص طور پر اپنی اکروبیٹک صلاحیتیں دکھانے کے لیے بے تاب تھا، اس کی کارکردگی دیکھنا خالص خوشی تھی اور میں خوش ہوں کہ میں نے اس کی شوخ طبیعت کو کیمرے میں قید کیا۔

مقابلے کے منتظمین کے مطابق اس سال ریکارڈ تعداد میں حصہ لیا گیا، جس میں 109 ممالک سے 10000 سے زائد تصاویر موصول ہوئیں، ججز نے 40 تصاویر کو منتخب کیا، جس میں سے پینل نے مجموعی فاتح اور کیٹیگری فاتحین کا انتخاب کیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید