بھارت میں گول گپے فروخت کرنے والے ایک ٹھیلے کی ویڈیو ’بوائز ناٹ الاؤڈ‘ لکھنے ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، کیونکہ گول گپوں کے اسٹال پر نمایاں طور پر انگریزی میں لڑکوں کی انٹری بند ہونے کا لکھا ہوا ہے۔
اسٹال کے اردگرد صرف لڑکیاں اور خواتین نظر آتی ہیں اور اسی منفرد پابندی نے صارفین کو ناصرف محظوظ کیا بلکہ ایک مزاحیہ بحث بھی چھیڑ دی ہے۔
ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا گیا ہے، جو صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو کلپ میں دو لڑکیاں ہنستے ہوئے اسٹال والے کی طرف اشارہ کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ انکل ہماری سیفٹی کے لیے کتنا سوچ رہے ہیں، سن لو لڑکو! تمہارے ساتھ بہت امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔
ویڈیو کے آخر میں دونوں لڑکیاں زبردست قہقہہ لگاتی نظر آتی ہیں۔