راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی خان میں نامعلوم افراد نے نوجوان پر تشدد کے بعد زبان کاٹ دی اور ملزم فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے نواحی قصبے جامپور میں نامعلوم افراد نے نوجوان سعد سرفراز کو اغواءکیا اور اسے تشدد کے بعد گلی میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔ نوجوان چیخ و پکار کرتا رہا اور جب مقامی افراد نے دیکھا تو اس کی زبان کٹی ہوئی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان سعد سرفراز کو گذشتہ رات نامعلوم افراد نے اغواءکر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی زبان کاٹ کر گلی میں پھینک کر فرار ہو گئے جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان کی قوت گویائی بحال ہونے کے امکانات کم ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کے اہل خانہ کے بیانا ت قلمبند کر لیے اور ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔