کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوئلے کی عالمی سپلائی چین میں تعطل اور قیمتوں میں اضافے سے پاکستانی سیمنٹ انڈسٹری بحرانی کیفیت سے دوچار، آئندہ دو ماہ تک کوئلے کی دستیابی غیریقینی ہے جو پیداوار میں کمی اور لاگت میں اضافہ کا سبب بنے گی،انڈسٹری ذرائع کے مطابق کوئلے کی بلند قیمتوں کے ساتھ گلوبل سپلائی چین میں تعطل نے پاکستان کی سیمنٹ انڈسٹری کو بحرانی کیفیت سے دوچار کردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئلے کی سپلائی میں تعطل سے سیمنٹ انڈسٹری کی پیداوار متاثرہوگی جس کے اثرات سیمنٹ کی قیمت پر بھی مرتب ہوں گے۔